تری واگو،12؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وسطی ایشیائی ریاست ترکمانستان میں صدارتی الیکشن کے سلسلے میں اتوار، بارہ فروری کو ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس الیکشن میں نو امیدوار میدان میں ہیں لیکن قوی امکان ہے کہ صدر قربان علی بیردی محمدوف ایک مرتبہ پھر جیت جائیں گے۔صدر بیردی محمدوف کو جن امیدواروں کا سامنا ہے، وہ اْن کے ماتحت اور علاقائی سطح کی شخصیات ہیں۔ ایک امیدوارحکومتی آئل ریفائنری کا ڈائریکٹر ہے جبکہ ایک دوسرا امیدوار حکومت کے زرعی محکمے سے تعلق رکھتا ہے۔ بیردی محمدوف سن 2006 سے ترکمانستان کے صدر چلے آ رہے ہیں۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق عام لوگوں کو دیگر امیدواروں کے بارے میں معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں۔